27 مئی 2017 - 17:13
ایران، چین کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات بڑھانے کا خواہاں

ابراہيم رحيم پور نے كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران كي چين كے ساتھ تعلقات كو فروغ دينے كے حوالے سے پاليسياں ہيں اور صدر مملكت حسن روحاني كي دوسرے دور كي حكومت ميں ايران،چين كے تعلقات كو مزيد فروغ ملے گا.

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نائب ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک تعلقات بڑھانے پر زور دیا.

ابراہيم رحيم پور نے كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران كي چين كے ساتھ تعلقات كو فروغ دينے كے حوالے سے پاليسياں ہيں اور صدر مملكت حسن روحاني كي دوسرے دور كي حكومت ميں ايران،چين كے تعلقات كو مزيد فروغ ملے گا.

اس موقع پر انہوں نے ايراني صدر كي دوبارہ كاميابي پر چيني صدر كي جانب سے پيغام كا خيرمقدم كرتے ہوئے كہا كہ دونوں ممالك كے درميان قريبي تعلقات موجود ہيں اور اب جوہري معاہدے كے بعد دونوں ممالك كے درميان كثيرالجہتي تعلقات بڑھانے كے وسيع مواقع موجود ہيں.

انہوں نے مزيد كہا كہ تہران، بيجنگ كو اقتصادي، سياسي، ثقافتي اور سيكيورٹي كے شعبوں ميں دوطرفہ تعلقات كو مزيد وسعت ديني چاہيے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲